صبا قمر کا عظیم خان سے شادی سے انکار یا توجہ سمیٹنے کا حربہ ؟


کراچی ( ویب ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کردیاہے جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اداکارہ نے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیاپرہی شادی کااعلان کیا اور سوشل میڈیا پر ہی انکار کردیا۔

ادا کارہ صبا قمر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے تعاون کی درخواست کی ہے ، ساتھ یہ وضاحت بھی کی ہے کہ میں عظیم خان سے کبھی نہیں ملی ۔

صبا قمر نے کہا کہ مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ کہ بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے، میں اور عظیم اب شادی نہیں کررہے۔

انھوں نے کہا امید ہے کہ آپ لوگ بھی میرے فیصلے کی حمایت کریں گے جس طرح آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیاہے اور میرا خیال ہے کہ تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی۔

https://www.instagram.com/p/CNJvzwkhZsc/?utm_source=ig_web_button_share_sheet

صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں ایک اور اہم چیز واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں اپنی زندگی میں عظیم سے کبھی نہیں ملی، ہم صرف فون پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے، یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ یہ گزر جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان نامی بلاگر سے شادی کررہی ہیں تاہم اب ان کی نئی پوسٹ سے واضح ہوا ہے کہ انھوں نے صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے شادی کااعلان حاصل کیا تھا۔

ایک مرتبہ شادی کے اعلان کے چرچے ہوئے تھے اب شادی نہ کرنے کے اعلان پر پھر اداکارہ موضو ع بحث رہیں گی، اداکار ائیں جب کام نہیں ہوتا تو خبروں میں زندہ رہنے کیلئے اب اس طرح کی خود خبریں پھلا دیتی ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب بقول آپ کے آپ عظیم خان سے ملی نہیں تو اتنی مقبول اداکارہ ہوتے ہوئے شادی کا فیصلہ کیسے کیا؟ اور اگر فیصلہ کرلیا تھا تو کیا یہ کھیل ہے کہ آپ نے محض ایک نئی خبر بنانے کیلئے اس شخص کو مسترد کردیا۔

Comments are closed.