آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے قریب ہیں، وزیر خزانہ
پشاور(ویب ڈیسک) وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ اچھا ہوگا اور اس کے قریب آگئے ہیں۔
اسد عمر نے پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے ساتھ کل کوئی معاہدہ کرنے کے لیے میٹنگ نہیں ہوئی، کل بنیادی نکات پر ایک اتفاق رائے ہوا اور پاکستانی معیشت کی کمزرویاں بتائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے اعدادو شمار کے فرق میں کمی آئی ہے، آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے، ان سے اچھا معاہدہ ہوگا اور لگتا ہے کہ معاہدے کے قریب آگئے ہیں، ضرورت اس بات کی ہیکہ اس معاہدے کو آخری بنائیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات نہیں اٹھاتا، آئی ایم ایف سے پاکستان کی معیشت کیلئے اقدامات پر اتفاق رائے ہوا، وزیراعظم نے کہا آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں، جب معاہدہ ہوگا عوام کو بتایا جائے گا۔
اسدعمر نے کہا کہ پاکستان کو کسی نے باہر آکر ٹھیک نہیں کرنا، ہم ہی اسے ٹھیک کریں گے، ہم بہتر فیصلے کریں گے تو معیشت اٹھے گی اور یہ صرف سرمایہ کاری سے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا اگلے بجٹ میں خواہش ہے کہ تمام لوگوں کے لیے ٹیکس فارم میں آسانی پیدا کی جائے اور جمع کرانے کے طریقہ کار میں بھی آسانی ہو، ابھی اس کام کی ابتدا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیمبر کے لوگوں کے سوال سے لگتاہے کہ پشاور کے کچھ لوگ تحریک انصاف سے خوش نہیں لیکن اب یہ پی ٹی آئی کا شہر بن گیا ہے۔
Comments are closed.