دہشتگردوں کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ، جوان شہید
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )بلوچستان میں دہشت گردوں کی ایک ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان میں ہوشاب کے قریب این 85 ضلع کچلاک میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان اسد مہدی شہید ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا جبکہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا، چوکی ہوشاب، ضلع کچلاگ کے قریب این 85 شاہراہ کے تحفظ کیلئے قائم کی گئی۔
Comments are closed.