ترسیلات زر میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوری میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.27 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں، مسلسل 8 ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔

ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ جنوری 2020 میں کے مقابلے میں ترسیلات زر 19 فیصد زیادہ ہیں، موجودہ مالی سال میں ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری میں اووسیز پاکستانیوں نے 2027 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں اور مسلسل آٹھ ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، میں سمندر پار پاکستانیوں کا انتہائی شکر گزار ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ صنعتی شعبے میں بھی ترقی ہورہی ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں پیداوار میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے مجموعی طور پر جولائی سے دسمبر 2020 تک 8 فیصد اضافہ ہواہے۔

Comments are closed.