محمد رضوان کو ملتان سلطانز کا کپتان بنا دیا گیا

Pakistan's stand-in captain Mohammad Rizwan speaks to the media during the team's training and media session the day before the second cricket Test match between New Zealand and Pakistan at Hagley Park Oval in Christchurch on January 2, 2021. (Photo by Marty MELVILLE / AFP) (Photo by MARTY MELVILLE/AFP via Getty Images)


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز نے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے شان مسعود کی جگہ قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

ملتان سلطانزکے مالک عالمگیر خان ترین نے رضوان کو کپتان مقرر کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ رضوان نے ناصرف پاکستان ٹیم بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبر پختونخوا کے لیے مثالی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ محمد رضوان اس وقت اپنے کردار میں دنیا میں بہترین ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے آنے والے ایڈیشن میں ہم ان کی خدمات حاصل کرنے پر بہت پرجوش ہیں ، اس موقع پر انھوں نے سابق کپتان شان مسعود کا بھی شکریہ ادا کیا۔

دوسری طرف محمد رضوان نے کپتان مقرر کئے جانے پر ملتان سلطانز کی فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری نگاہیں آئندہ آں ے والے سیزن میں ملتان سلطانز کی قیادت پر مرکوز ہیں۔

محمد رضوان نے کہا میں شاہد آفریدی، شان مسعود اور سہیل تنویر جیسے سینئرز کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوشش کروں گا کہ اس مرتبہ ٹیم مزید بہتر کھیل پیش کرے۔

محمد رضوان کراچی کنگز کے ساتھ تھے مگران کی خدمات اس سیزن میں ملتان سلطانز نے حاصل کیں اور ان کی پاکستان ٹیم کے لیے عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں سلطانز نے اپنی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کو گزشتہ سال کراچی کنگز کے ساتھ تھے مگر ان کو ایک بھی میچ نہیں کھلایا تھا تاہم اس کے باوجود رضوان نے نظر انداز کرنے کی شکایت نہیں کی تاہم چھٹے ایڈیشن کیلئے ان کی خدمات ملتان سلطانز کو دے دی گئیں۔

محمد رضوان ایک عرصے سے انتہائی شاندار فارم میں ہیں اور اپنی عمدہ کارکردگی سے صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے پاکستان کی قومی ٹیم کی اولین چوائس بن گئے۔

انہوں نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت مشکل کنڈیشنز میں رنز اسکور کیے اور حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز میں بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

Comments are closed.