نادیہ خان سے قبل فیصل راو نے2شادیاں کیں، دوسری بیوی کاانکشاف

فوٹو، ویڈیو:انسٹا گرام، یو ٹیوب


لاہور: اداکارہ نادیہ خان سے شادی کرنے والے ایئر فورس کے سابق افسر فیصل ممتاز راو کی ایک اورسابق اہلیہ لبنی فاروق سامنے آگئی ہیں اور انھوں نے دعویٰ کیا ہے میں پہلی نہیں دوسری بیوی ہوں جب کہ فیصل ممتاز کی پہلی بیوی شمع ہیں۔

فیصل ممتاز کی سابق اہلیہ لبنیٰ فاروق نے 34منٹ 57سیکنڈ کی ویڈیو میں فیصل ممتاز سے شادی کا احوال سنایا ہے اور اس دوران سابق شوہر کے ساتھ رفاقت کے فوٹوز، ویڈیوز اور لکھے ہوئے پیغامات بھی شیئر کئے ہیں۔

ویڈیو میں خاتون نے اپنا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے اور ن کے والد، دادا اور نانا پاک فوج میں کرنل کے عہدوں تک تعینات رہے ہیں، تاہم فیصل سے ان کی ملاقات بحرین میں ہوئی تھی۔

لبنیٰ ممتاز کے بقول انھیں اس بات کی حیرت ہے کہ فیصل ممتاز کو اتنی جلدی کسی سے محبت کیسے ہو جاتی ہے ، لبنیٰ کہتی ہیں کہ جب ان کی مجھ سے شادی ہوئی تب میرے لئے بھی انہیں جذبات کااظہار کیا تھا۔

خیال رہے فیصل ممتاز راو نے 3 جنوری 2021 کو نادیہ خان سے شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق کی تھی اور گزشتہ ہفتے ہی نادیہ خان اور فیصل ممتاز نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں بتایا تھا کہ کس طرح انہیں محبت ہوئی اور شادی کی۔

نادیہ خان اور فیصل ممتاز نے شادی کی تصویر 2 جنوری 2021 کی تھی فوٹو: انسٹاگرام

فیصل ممتاز اور نادیہ خان نے ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں کی ملاقات شادی سے محض 4 ماہ قبل ہی ہوئی تھی اور پہلی ملاقات کے دوران ہی ان کی محبت ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر دونوں نے والدین اور اپنے سابق بچوں کی رضامندی سے شادی کی۔

اس ویڈیو میں دونوں نے اگرچہ اعتراف کیا تھا کہ انہیں پہلی شادیوں سے بچے بھی ہیں، تاہم دونوں نے ویڈیو میں یہ نہیں بتایا تھا کہ ان دونوں نے پہلے کتنی شادیاں کی تھیں؟ لبنیٰ فاروق کے مطابق وہ دوسری بیوی ہیں اور ان سے پہلے فیصل راو کی پہلی بیوی شمع ہیں۔

ویڈیو میں خاتون نے کہا انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کے سابق شوہر کی کتنی خفیہ شادیاں ہیں،تاہم لبنیٰ فاروق نے اپنا بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان سے بحرین منتقل ہوگئی تھیں اور پہلے شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے، بعض وجوہات کی وجہ سے انہیں پہلے شوہر سے طلاق لینی پڑی۔

لبنیٰ فاروق نے بتایا کہ میں یہ ویڈیو اس لئے شیئر نہیں کررہی کہ مجھے ہمدردی سمیٹنی ہے نہ میں نا خوش ہوں تاہم لوگوں کے سامنے سچ لانا چاہتی ہوں کہ فیصل راو وہ نہیں ہیں جو وہ خود کو ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا بحرین میں شاہی خاندان کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

ویڈیو میں خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان کے ساتھ کام کے وقت ہی پہلی بار فیصل ممتاز ان سے ملے اور ملتے ہی انہیں شادی کی پیش کی، میں فوری پیش کش پر خوش ہوئیں اورہم دونوں نے ایک دوسرے کو اپنی ماوں سے ملوایا اور آٹھ جون 2019 کو شادی کرلی۔

لبنیٰ فاروق کے مطابق شادی کے بعد وہ بحرین سے دبئی منتقل ہوگئیں، کیوں کہ فیصل ممتاز اس وقت دبئی ایئرفورس میں ملازمت کر رہے تھے، ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ فیصل ممتاز نے ان سے قبل شمع نامی خاتون سے شادی کی تھی، تاہم انہیں بھی طلاق دی تھی۔

اسی ویڈیو میں لبنی ٰ فاروق نے سابق شوہر کی سابق اہلیہ کی مبینہ آڈیو بھی سنوائی، یہ بھی کہا کہ فیصل ممتاز کی سابق اہلیہ شمع نے انہیں شادی سے قبل ہی موبائل پیغامات بھیج کر فیصل کی اصلیت بتائی تھی مگر انہوں نے ان پر یقین نہیں کیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ فیصل ممتاز کے ساتھ کچھ مسائل تھے، وہ خود کو کافی دیر تک باتھ روم میں بند کردیتے، گھر کی چیزیں توڑتے اور یہاں تک کہ خود پر تشدد بھی کرتے اور شادی کے فوری بعد ہی ان کی زندگی میں مسائل آنا شروع ہوگئے۔

لبنیٰ فاروق کے مطابق 26 اپریل 2020 کو فیصل ممتاز کو دبئی ایئرفورس سے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث ملازمت سے فارغ کردیا گیا، جس کے بعد وہ مزید بگڑ گئے اور انہوں نے بیوی کو جولائی 2020 کے آخر میں طلاق دے دی۔

ویڈیو میں لبنیٰ فاروق نے بتایا کہ انہیں جولائی کے آخر میں طلاق دی گئی پھر ویڈیو میں ایک جگہ دعویٰ کیا کہ انہیں ستمبر 2020 میں طلاق ملی اور پھر ایک اور جگہ دعویٰ کیا کہ ان کی طلاق اکتوبر 2020 میں ہوئی۔

لبنیٰ فاروق نے مذکورہ ویڈیو 8 فروری کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور انہیں ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا، لبنیٰ فاروق نے یوٹیوب پر 12 فروری کو ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ عام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

خاتون لبنیٰ فاروق کے یوٹیوب پر 13 فروری کی صبح تک محض مذکورہ دونوں ویڈیوز موجود تھیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ چکی تھی،تاہم تاحال فیصل ممتاز یا نا دیہ خان کی طرف سے ابھی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

https://youtu.be/6_GnDN80nqM

Comments are closed.