بھارتی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) پاکستان نے ایندھن ختم ہونے کے باعث بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ اترنے کی اجازت دے دی۔
بھارت کی ایئر ایمبولینس میں ایک برطانوی مریض ، ڈاکٹر اور 2 نرسیں سوار تھیں ، جوکہ کلکتہ سے دوشنبے جارہی تھی تاہم راستے میں اس کا ایندھن ختم ہوگیا.
ایندھن ختم ہونے کے باعث مزید سفر جاری رکھنے کے رسک سے بچنے کیلئے ایئرایمبولینس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔
رابطہ کرنے پربھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے اس سارے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی تفصیلات بتائیں۔
Comments are closed.