پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 2 ایک سے جیت لی، حسن علی نے چھکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی، نواز 18 اور حسن علی 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

پاکستان نے 165 رنز کے تعاقب میں 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان ہدف حاصل کیا، پاکستان کی طرف سے رضوان نے 42 اور بابراعظم نے 44 رنز کی اننگز کھیلیں، جنوبی افریقہ کی کی طرف تبریز شمسی نےپر 4 آوٹ کئے ، جنوبی افریقا نے ملر کی زبردست اننگز کے باعث پاکستان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔حیدر علی تبریز کی بال 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، .

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر، حسن علی محمد نواز اور اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے شاندار باؤلنگ کی۔

جانیمین میلان 27، ریزا ہینڈرکس 2، جے جے سمٹس 1، پیٹی وان 16، ہینرچ صفر، اینڈائل صفر، پیٹورئیس 9 اور بورجن صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ملر نے پاکستانی باؤلنگ لائن کو بےبس کر دیا انھیں اپنی لائن لینتھ ہی بھول گئی۔ ملر نے فہیم اشرف کےآخری اوور میں 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کے سکور کو 164 رنز تک پہنچایا۔

ڈیوڈ ملر نے صرف 45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور نات آوٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے 3، حسن علی اور محمد نواز نے دو، دو جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں اور افتخاراحمد ، خوشدل شاہ اورحارث رؤف کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ آصف علی، حسن علی اور زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا اور گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی ميں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔

Comments are closed.