کرتار پور بارڈر تقریب ،نجوت سدھو اور بھارتی وفد پاکستان پہنچ گیا
لاہور(ویب ڈیسک )بھارتی پنجاب کے وزیر نجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد کرتار پور بارڈر تقریب میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ سیاحت اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد کرتار پور بارڈر کی تقریب میں شرکت کے لیے آیاہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ہمیشہ سے ہی مداح ہوں، انہوں نے 3 ماہ پہلے جو بیج بویا آج وہ پودا بن چکا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ خود پر تنقید کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، میں اپنا بیتا ہوا دور یاد کرنے آیا ہوں، اس سے زیادہ خوشی نہ مجھے ہوسکتی تھی اور ہی نہ 12کروڑ سکھ برادری کو۔ معاہدے ٹوٹتے ہیں لیکن کوششیں رنگ لاتی ہیں۔
انھوں نے کہامذہب کو سیاست کی نظر سے کبھی نہیں دیکھنا چاہیے، فنکاروں کا فن سرحدوں کو جوڑتاہے جب کہ پاک بھارت میچ شروع ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.