وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان نے آج(منگل) سکھ برادری کے مقدس مقام گوردوارہ بابا صاحب تک براہ راست رسائی کے لیے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، بھارت سے آئے سابق کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر ثقافت نوجوت سنگھ سدھو،بھارتی وزیر ہر سمرت کور اور ہر دیپ سنگھ سمیت اعلی سیاسی اور عسکری قیادت موجود تھی۔

اکہتر سال بعد کرتار پور سرحد کھلنے پر دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری نے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ اس عظیم اقدام پر وہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دلی مشکور ہیں ۔

Comments are closed.