پاکستان کے وقار اور سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے، آرمی چیف
اسلام آباد( ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان افغانستان میں امن کیلئے کردار جاری رکھے گا لیکن پاکستان کے وقار اور سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے کہا ہے پاکستان نے افغانستان میں کسی بھی ملک سے زیادہ امن کیلیے کام کیا۔
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاپاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن کیلئے بھی کردار ادا کیا ہے،افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کوششیں جاری رکھے گا۔
آرمی چیف نے کہاہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عسکری، اقتصادی او ر سماجی لحاظ سے بڑی قیمت چکائی ہے دنیا کوہماری قربانیاں تسلیم کرنا چایئے۔
Comments are closed.