امریکہ آج پاکستان کی وجہ سے محفوظ ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو پاکستان نے یکسر مسترد کردیا ہے۔اور کہا ہے کہ پاکستان سے زیادہ کس امریکی اتحادی ملک نے قربانیاں دی ہیں
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی صدر کے ٹویٹ پر جوابی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکی جنگ کی قیمت خون سے چکائی ہے ۔
ہم نے 75000 لوگوں کی قربانی دی اور ہماری معیشیت کا 123 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ آج محفوظ ہے تو پاکستان کی وجہ سے ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایسے بیانات شرم ناک ہیں کیونکہ وہ پاکستان کی حقیقی قربانیوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔
Comments are closed.