بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور کے عہدہ سے مستعفی
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفی دے دیا۔
بابر اعوان نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں نام آنے کے بعد مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفی دے دیا، انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔
بابر اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نیب ریفرنس کے الزامات کوغلط ثابت کرنے کے لیے میرا بطور قانون دان عہدے پر رہنا مناسب عمل نہیں، قانون کی بالادستی کا آغاز اپنی ذات سے کررہا ہوں کیوں کہ ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام کا طریقہ کار بھی یہی ہے۔
بابر اعوان نے کہاکرسی سے چمٹے رہنے کے بجائے استعفی دے کر کپتان کو ارسال کردیا ہے تاکہ عدالت میں ڈٹ کر اپنی بے گناہی ثابت کرسکوں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بابر اعوان کی جانب سے منصب سے علیحدگی کے فیصلے کو سراہا ہے، بابر اعوان نندی پور مقدمے میں تحقیقات تک منصب سے الگ رہیں گے۔
انھوں نے کہا اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دوبارہ منصب سنبھالیں گے۔
آج ہی نیب نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر بابر اعوان اور پرویز اشرف کے خلاف نیب ریفرنس قائم کیا تھا ، ریفرنس کے مطابق تمام ملزمان کی غفلت کی وجہ سے نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر ہوئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.