عارف علوی 353 ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے عارف علوی نے 353 ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب ہو گیے۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب دوہزار اٹھارہ کے غیر سرکاری نتائج جاری کردیے،، مولانا فضل الرحمان نے 185 اور اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 1122 اہل ووٹرز میں سے 12 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا،مجموعی طورپر 1110 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔

جن میں 27 ووٹوں کو پریزائڈنگ افسران نے مسترد قرار دیا، مسترد قرار دیے گئے ووٹوں کی گنتی نہیں کی گئی جبکہ 1083 ووٹوں کو درست قرار دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے حتمی اور سرکاری نتائج کا اعلان کل چیف الیکشن کمشنر دن ایک بجے کریں گے۔

ذرائع کے مطا بق صدارتی امیدواروں کو کل 11 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ طلب کیا گیا ہے، امیدواروں کے سامنے صدارتی انتخابات کے نتائج مرتب کیے جائیں گے، امیدوار ذاتی حیثیت یا بذریعہ ایجنٹ حتمی نتائج مرتب ہونے کے وقت موجود ہونگے۔

سندھ اسمبلی میں 163 میں سے 158 ارکان نے ووٹ ڈالے، پیپلز پارٹی کے اعتزازاحسن کو 39، عارف علوی کو 22 جب کہ مولانا فضل الرحمان کوایک الیکٹورل ووٹ پڑا۔

بلوچستان اسمبلی میں 61میں سے60 ارکان نے صدارتی انتخاب میں ووٹ ڈالے، عارف علوی نے 45 جب کہ مولانا فضل الرحمان کو 15 الیکٹورل ووٹ ملے، اعتزاز احسن ایک بھی ووٹ حاصل نہیں کرپائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام 112 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، عارف علوی کو 78، مولانا فضل الرحمان کو 26 اور اعتزاز احسن کو 5 ارکان نے ووٹ دیا۔

پنجاب اسمبلی میں 354 میں سے 351 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، جن میں 18 ووٹ مسترد ہوئے۔ عارف علوی کو 33، مولانا فضل الرحمان کو 25 جب کہ اعتزاز احسن کو ایک الیکٹورل ووٹ ملا۔

Comments are closed.