مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا
فائل فوٹو
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزرائے مملکت مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔
وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں ہوئی جس میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور طارق فضل چوہدری سے وفاقی وزیر جب کہ لیلیٰ خان سے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔
ادھر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا جب کہ کابینہ سیکرٹریٹ نے ماروی میمن کو وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نئے وزرا کی شمولیت سے کچھ گھنٹے قبل مفتاح اسماعیل نے بھی وزیر خزانہ کا حلف لیا تھا۔
Comments are closed.