عمران خان کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں، ان سے متعلق سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ایک میرے دوست نے غیرت دکھائی اور ایسی خاتون جس کی صرف نوازشریف کی بیٹی کے علاوہ کوئی حیثیت نہیں اس کے سامنے جھک کر کھڑا ہونے سے انکار کیا،
انھو ں نے کہااس کا آرڈر نہ لینے پر چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ووٹ بیچنے والوں سے متعلق جو فیصلہ کیا وہ تفتیش کی بنا پر تھا، ان 20 لوگوں کو موقع دیا ہےکہ وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر صفائی دیں، اگر یہ ہمیں مطمئن نہ کرسکے تو ہم ان کے نام نیب میں دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا تھا سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ بکتا ہے لیکن ساری پارٹیوں کے سربراہ چپ چاپ تماشہ دیکھتے رہیں گے۔
Comments are closed.