سعودی عرب میں پہلے سینما گھر کی تقریب رونمائی

فائل فوٹو

script

ریاض (نیب نیوز)سعودی عرب میں پینتیس برس کے طویل عرصے کے بعد سینما گھر کی تقریب رونمائی ہوئی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سینما کو عوام کے لیے کھولنے سے قبل آزمائشی طور پر کامیاب ترین فلم بلیک پینتھر کی سکریننگ بھی کی گئی۔

script

فلم کی نمائش سے قبل، سعودی وزیر ثقافت اور اطلاعات نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخ ساز لمحہ ہے جب سعودی عرب میں تبدیلی آرہی ہے اور ملک متحرک معیشت اور معاشرے کی جانب گامزن ہے۔

یاد رہے سعودی حکومت نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں 2030ء تک ملک بھر میں 300 سنیما گھر تعمیر ہوں گے۔

script

Comments are closed.