رائے ونڈ میں خود کش حملہ، 9افراد جاں بحق
لاہور(ویب نیوز )رائے ونڈ میں ہونے والے مشتبہ خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید اور 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
خودکش حملہ آور کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے راہے ونڈ تبلیغی اجتماع کے قریب واقع چیک پوسٹ پر اجتماع کی طرف جانے میں ناکامی پر خود کو اڑا دیا۔
خود حملے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لگتا ہے خود کش حملہ آور نے پولیس کو نشانہ بنایا جس میں 5 پولیس اہلکار اور 4 شہری شہید ہوئے۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے انسانی اعضاء بھی ملے ہیں جن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے شریف میڈیکل سٹی اسپتال اور ٹحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 25 افراد زخمی ہوئے جن میں اے ایس پی سمیت 13 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا رائے ونڈ میں جاری اجتماع گاہ کے قریب ہوا جہاں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع جاری تھابعض زخمیوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے۔
Comments are closed.