گوجرانوالہ میں لڑکی نے لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی،لڑکا تشویشناک حالت میں اسپتال زیر علاج ہے۔

ایف آئی آرکے مطابق واقعہ تھانہ اوپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندن نامی لڑکی نے یاسین نامی لڑکے کو زندہ جلا دیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ سندس نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی، جس سے نوجوان شدید جھلس گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان اس وقت لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کا مقدمہ لڑکی سندس اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Comments are closed.