پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا، گزشتہ روز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی،ویسٹ انڈیز پہلے ہی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے.
دونوں ممالک کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا اکیڈمی میں شروع ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کےاسکواڈ میں روسٹن چیز ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے، لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے.
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے تیار ہیں، بطور کپتان کوئی پریشر نہیں، تیاری کر کے آئے ہیں، بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیریز کیلئے دو ماہ سے تیاری کر رہے ہیں، تیاری کافی اچھی ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں اور فٹنس پر کافی محنت کی ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھے رزلٹ دیں۔
کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم نے کہا کہ پریشر نہیں ہے، نئی ذمہ داریوں سے اور اعتماد ملا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پلیئرز سے وننگ پرفارمنس لی جائیں۔
Comments are closed.