ایران کی فٹ بال ٹیم کو امریکہ میں داخلے کی درخواست مسترد
فوٹو : سوشل میڈیا
تہران : ایران کی فٹ بال ٹیم کو امریکہ میں داخلے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے،ایران فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست کی تھی تاہم اُنھیں اجازت نہیں مل سکی۔
قبل از وقت امریکہ میں انٹری کے حوالے سے ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شریک ان کی ٹیم پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں ، جس کی فیفا میں شکایت درج کرائیں گے ، پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہورہی ہیں۔
ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے لاس اینجلس جانے کی اجازت دی جائے، جہاں ایران کا دوسرا میچ اتوار کو بیلجیئم سے شیڈولڈ ہے.
لیکن امریکہ نے ان کی فٹ بال ٹیم کی 2 روز قبل امریکہ جانے کی درخواست مسترد کر دی ہے ترجمان نے کہا کہ ٹیم کی تیاریوں کا شیڈول کافی پہلے جمع کرانے اور پیش کی گئی تیکنیکی وجوہات کے باوجود ایک بار پھر منتظمین کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔
جواب میں وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینڈریو جیولیانی کا کہنا ہے کہ ایران کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ٹیم کو میچ سے صرف ایک دن قبل امریکہ آنے کی اجازت ہوگی اور میچ کے بعد اسی شام واپس جانا ہوگا۔
ورلڈکپ میں ایران کے بیلجیئم اور مصر کے خلاف اگلے دونوں میچ بھی امریکہ ہی میں شیڈولڈ ہیں اس لئے شام کو واپسی کی شرط بھی ٹیم کے مسلسل سفر کی وجہ سے کارکردگی کو متاثر کرے گی۔
Comments are closed.