پیکا کیس،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پیکا کیس،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پیکا کیس،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کے بارے میں ایسے بیانات اور مواد نشر یا شیئر کیا گیا جس سے عوام کو گمراہ کرنے اور اداروں کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔

کیس کے آئندہ مرحلے میں عدالت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کر سکتی ہے، جبکہ ملزم کی جانب سے عدالت میں پیش ہو کر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے یا وارنٹ منسوخی کے لیے درخواست دائر کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔

Comments are closed.