ایران امریکہ مفاہمت کی راہ ہموار کرنے والے وزیراعظم شہباز شریف کے بطور ثالث دستخط
فوٹو : وزیراعظم آفس
اسلام آباد: ایران امریکہ مفاہمت کی راہ ہموار کرنے والے وزیراعظم شہباز شریف کے بطور ثالث دستخط کی ویڈیو بھی شئیر کر دی گئی وزیراعظم شہباز شریف نے ہی مفاہمت کی راہ ہموار کی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے اسلام آباد میں مفاہمتی یاداشت پربطور ثالث دستخط کردیے ہیں۔
Islamabad :18 June 2026.
Prime Minister of Pakistan Muhammad Shehbaz Sharif signed the Islamabad Memorandum of Understanding (Islamabad MoU)، as mediator.
The Islamabad MOU has been signed by President of USA Donald J. Trump and Iranian President Masoud Pezeshkian. pic.twitter.com/M0LKK9XoK8
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 18, 2026
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے.
دوسری طرف ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئیں جس میں وہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کررہے ہیں۔
Comments are closed.