خواتین ویمن کارڈ کھیلےبغیراپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں ،صنم سعید
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے خواتین کے حقوق اور معاشرتی تبدیلی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین ویمن کارڈ کھیلےبغیراپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں ،صنم سعید کا کہنا تھا کہ آوازضرور اٹھانی چاہیے، لیکن ہر معاملے میں ’وومن کارڈ‘ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
صنم سعیدنے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں خواتین کے حقوق کی تحریک پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کو تعلیم، وراثت، مساوی تنخواہ اور تحفظ جیسے بنیادی حقوق دلانے کی جدوجہد نہایت اہم تھی۔
انھوں نے کہا کہ کئی خواتین آج بھی ان بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور حقوق کےلئے آوازبلند کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خواتین کے حقوق سے متعلق اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اب بحث کا رخ دیگر معاملات کی جانب موڑ دیا جاتا ہے، جس سے حقیقی تبدیلی کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
صنم سعید نے ورک پلیس پر خواتین کے حقوق اور برابری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر رابطہ اور مثبت اندازِ گفتگو ہی تبدیلی کی کنجی ہے۔
ان کے مطابق خواتین کو صرف اس بنیاد پر مطالبات نہیں کرنے چاہئیں کہ وہ عورت ہیں، بلکہ انہیں اپنے مؤقف کو ایک بنیادی حق کے طور پر پیش کرنا چاہیے اور اس کے لیے عملی جدوجہد کرنی چاہیے۔
Comments are closed.