سابق سفارت کارایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق سفارت کارایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں، اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کےقریب کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں ۔ بعد میں ان کی شناخت ریان وزیر کے نام سے ہوئی ۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نمبر سی بی  دو سو چودہ ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش پمز اسپتال منتقل کر دی ۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جاں بحق ہونے والی ریان وزیر کی عمر29 سال تھی ،ذرائع کے مطابق کارڈرائیونگ کے دوران فٹ پاتھ پر ٹکرانے کے بعد سائیڈ میں ایک رکاوٹ سے جاٹکرائی ۔

Comments are closed.