سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،4 دہشتگرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،4 دہشتگرد مارے گئے

فوٹو : فائل

راولپنڈی : سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،4 دہشتگرد مارے گئےخفیہ  اطلاعات کی بنیاد پر یہ آپریشن کیاگیا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد سرغنہ عمرعرف جان میر  سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد عمرعرف جان میر نے سپن وام میں بوبالی مسجد کے اطراف زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھارکھا تھا۔ 

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ 

Comments are closed.