ڈھاکہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ، ہوم ٹیم نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی
فوٹو : کرک انفو
ڈھاکہ: ڈھاکہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ، ہوم ٹیم نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی ، چوتھے دن جب کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے کھیل ختم کرنے کااعلان کیا گیا تو بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے ۔
چوتھے دن بارش کے باعث کھیل دودفعہ متاثر ہوا ، چوتھے دن کھیل کے اختتام پر کپتان نجم الحسن شنٹو 58 اور مشیق الرحیم 16رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ محمد حسن جائے 5 ، شاد مان اسلام 10 اورمومن الحق 56 رنز بنا کرآوٹ ہوئے ، شاہین شاہ ، محمد عباس اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
چوتھے روز کھانے کے وقفے تک بنگلادیش نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنالیے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہونے کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تھا۔
کافی دیر تک مسلسل بارش ہونے کے باعث چائے کا وقفہ بھی اسی دوران کرلیا گیا۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کل میچ کا آخری دن ہے ہم ٹیم کی برتری 179 رنز کی ہو چکی ہے اوراب دیکھنا یہ ہے کہ بنگلہ دیش کب میچ ڈکلیئراور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتا ہے امکان یہی ہے ہوم ٹیم پہلے ایک محفوظ ٹارگٹ سیٹ کرے گی اس کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی اور دوسری صورت میں پاکستان کے باولر کل حریف ٹیم کو جلد آوٹ کرکے پھر باقی ماندہ اوورز میں جیت کی کوشش کریں۔
Comments are closed.