ملتان سلطانز سے جیت کے بعدحیدرآباد کنگز مین جمعہ کو اسلام آباد کے مد مقابل ہوگی

ملتان سلطانز سے جیت کے بعدحیدرآباد کنگز مین جمعہ کو اسلام آباد کے مد مقابل ہوگی

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطانز سے جیت کے بعدحیدرآباد کنگز مین جمعہ کو اسلام آباد کے مد مقابل ہوگی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا، جبکہ فتح کے ساتھ ہی وہ اگلے مرحلے یعنی ایلیمینیٹر 2 کے لیے کوالیفائی کر گئے۔

لاہور کے معروف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ناک آؤٹ مقابلے میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے کپتان شان مسعود نمایاں رہے جنہوں نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

دیگر نمایاں اسکوررز میں صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بنا سکے، جبکہ باقی بیٹنگ لائن ناکام رہی۔ یوں ملتان سلطانز بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہی اور حریف ٹیم کو 160 رنز کا ہدف دیا۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے باؤلنگ میں عاکف جاوید، حنین شاہ اور محمد علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور گلین میکسویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل11 ، پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کو روند کر فائنل میں پہنچ گئی

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کے بیٹرز نے ابتدا ہی سے جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔ معاذ صداقت اور عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ یکطرفہ بنا دیا۔ دونوں بلے بازوں نے 64، 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں اور ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔

کپتان مارنس لبوشین 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آخر میں صائم ایوب نے 15 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 15.2 اوورز میں ہی ہدف تک پہنچا دیا۔ اس طرح حیدرآباد کنگز مین نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا کر میچ بآسانی 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اسماعیل اور اسٹیو اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

اس کامیابی کے ساتھ حیدرآباد کنگز مین نے ایونٹ میں اپنی مہم جاری رکھی ہے اور اب وہ جمعہ کو ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوں گے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی جہاں اس کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

یاد رہے کہ کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر رکھی ہے، جس کے بعد اب ایلیمینیٹر 2 فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

Comments are closed.