پی ایس ایل11 ، پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کو روند کر فائنل میں پہنچ گئی
فوٹو : پی ایس ایل
کراچی: پی ایس ایل11 ، پشاور زلمی اسلام آباد یونائیٹڈ کو روند کر فائنل میں پہنچ گئی، بابراعظم کی ایونٹ میں دوسری سنچری کوالیفائر میں پشاور زلمی کے 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کراچی میں تماشائیوں سے بھرے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر پشاور زلمی نے پانچویں مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کی۔ وہ 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

کوشل مینڈس 41، محمد حارث 35 اور ایرون ہارڈی 20 رنز بنا کر نمایاں ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں لیں، رچرڈ گلیسن نے دو جبکہ سلمان مرزا اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کا آغاز جارحانہ رہا جہاں پہلی وکٹ پر ڈیون کونوے اور سمیر منہاس نے 58 رنز کی پارٹنرشپ بنائی پاور پلے 64 رنز کا تھا۔
پانچویں اوور کے اختتام پر ڈیون کونوے 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سمیر منہاس نے 44 رنز اور محسن نواز نے 25 رنز بنائے ان کے بعد لائن لگ گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹیں وقفے وقفے کے ساتھ گرتی رہیں، اختتامی لمحات میں عماد وسیم نے 22 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3، صفیان مقیم اور محمد باسط نے 2، 2 جبکہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ لی، سچری بنانے پر زلمی کے کپتان بابراعظم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ٹاس:
اس میچ میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ جب شائقین آتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے، میچ میں مزہ آئے گا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ کافی خشک لگ رہی ہے، اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت اچھا لگا کہ تمشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی، کوشش ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں تاکہ تماشائیوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملے۔
اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم فائنل کیلئے ایلیمنیٹر 2 میں ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان، ڈیون کونوے، سمیر منہاس، محسن ریاض، مارک چیپمین، حیدر علی، فہیم اشرف، کرس گرین، عماد وسیم، محمد حسنین اور رچرڈ گلیسن پر مشتمل تھی۔
پشاور زلمی میں کپتان بابر اعظم، محمد حارث، کوشل مینڈس، فرحان یوسف، مائیکل بریسویل، ایرون ہارڈی، افتخار احمد، عبدالصمد، خرم شہزاد، صفیان مقیم اور باسط علی شامل تھے۔
Comments are closed.