ایف 12 سیکٹر جی 12 پر وضاحت کا خیر مقدم، منصوبہ منتقلی کا مطالبہ

 فوٹو :  اسکرین شاٹ 

اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) کی جانب سے سیکٹر F-12 اور G-12 سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ​سیکٹرز F-12 اور G-12 کی لانچنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں قبل از وقت ہیں۔ منصوبہ ابھی تکنیکی مراحل میں ہے۔

مقامی آبادی اور مالکان اور تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ ترجیح ہے۔واضح کیا گیا ہے کہ باقاعدہ اشتہار کے ذریعے عوام کو مطلع کیا جائے گا۔لانچنگ کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔منصوبے بدستور تکنیکی مراحل میں ہیں۔

اس حوالے سے جی بارہ اور ایف بارہ میں سٹام ہولڈر مالکان اور انجمن تاجران کی مشترکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹرز کی لانچنگ کی خبروں پر عوام میں شدید تشویش پائی جارہی تھی اور عوام نے اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا تھا.

اس حوالے مختلف فورمز سے رجوع کرنے اور دیگر پروگرامز ترتیب دے رکھے تھے جبکہ آج مورخہ 25 اپریل کو اس حوالے سے ادارے کی جانب سے وضاحتی بیان آنا خوش آئند ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر حجاب خان نے ایک بیان میں کہا کہ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں خود اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے سیکٹر لانچنگ کا عمل ایگزیکٹو بورڈ سے منظورنہیں ہوا اور “تکنیکی مرحلے” میں ہے اور اس سے قبل تمام قانونی و انتظامی تقاضے مکمل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں مقامی جدی پشتی مالکان اور ان سے سٹام پر زمینیں خرید نے والے ہزاروں سٹام مالکان آباد ہیںگ.اور سینکڑوں تاجر اپنے کاروبار کررہے ہیں . کسی نے بھی کہیں بھی کوئی قبضہ نہیں کیا ۔ادارہ سرکاری ملازمین کی آباد کاری کیلئے دیگر ایسے علاقوں کا انتخاب کرے جہاں زمینیں خالی پڑی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہزاروں قانونی رہائش پذیر خاندانوں کو بے دخل کرکے سرکاری ملازمین کو آباد کرنا انصاف نہیں۔جن سیکٹر میں ملازمین کیلئے سنگل سٹوریز مکانات ہیں انکو گراکر کثیر المنزلہ عمارتیں بناکر ملازمین کو آباد کیا جاسکتا ہے۔

ادارہ خود اعتراف کررہا ہے کہ ابھی تک کسی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔اسی اصول کے تحت مقامی جدی پشتی مالکان اور سٹام ہولڈر مالکان اور تاجروں کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔اور اس زیر غور منصوبے کو ترک کرکے دوسرے علاقوں میں پہلے سے زیرالتوا ء منصوبے مکمل کئے جائیں۔

کوارڈی نیٹر حجاب خان نے مزید کہا کہ اسٹام مالکان اور تاجروں کو اسی طرح اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور آئین وقانون کے اندر رہتے ہوئے اپنے مالکانہ حقوق کیلئے آواز اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے علاقے کے لوگوں کیلئے آواز اٹھانے والے تمام سیاسی وسماجی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے نمائندوں اور ایکشن کمیٹی کے تمام ارکان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایف 12 سیکٹر جی 12 پر وضاحت کا خیر مقدم، منصوبہ منتقلی کا مطالبہ

Comments are closed.