وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے وزیراعظم کو پی ٹی اے ٹریبیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی پرطلب کیا گیا ہے.
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت سماعت کی اور اس موقع پر پی ٹی اے میں تعیناتی نہ کرنے پر حکم دیا کہ وزیراعظم 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں.
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاوزیراعظم آ کر بتائیں کہ ٹریبیونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟ یہ ہدایت بھی کی کہ سیکرٹری اور سیکرٹری کیبنیٹ بھی عدالت پیش ہوں.
ایک ریٹائرڈ جج ٹریبیونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ،ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس، ریٹائرڈ ججز کو ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے.
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے، کسی کا دل چاہتا ہے تو این آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹریبیونل میں.
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر 18 مئی تک ممبر فنانس کو تعینات نہ کیا گیا تو وزیراعظم عدالت میں پیش ہوں، عدم تعیناتی پر وزیراعظم آکر بتائیں کہ ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی۔
Comments are closed.