ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
فوٹو : ایرانی سفارتخانہ
اسلام آباد: پاکستان کے دورے پہ آئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو ہوئی ،ایرانی سفارتخانہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشیر قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے.
ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں ایران کی جانب سے نائب وزیر خارجہ غریب آبادی اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی پاکستان میں ایران کے سفیر امیری مقدم کی بھی شرکت.

ایرانی وزیر خارجہ کی اسلام آباد پہنچنے کے بعد پہلی اہم سرکاری مصروفیت تھی، ایرانی وفد وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا.
ارنا نیوز کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کے دوران اعلیٰ سطح کی سکیورٹی مشاورت کی گئی.
ایرانی وفد کی ملاقات میں ایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا، پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا.
Comments are closed.