مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال مؤخر کردی
فوٹو : فائل
لودھراں: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال مؤخر کردی ہے اور اس کی وجہ عالمی حالات کو قرار دیا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دنیا کے حالات نے اس وقت اضطراب پیدا کر رکھا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مہنگائی مارچ موخر کرنے کے بعد کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتے ہیں۔
اس حوالے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ان کا مزیدکہنا تھا کہ ملک میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے.
Comments are closed.