امریکہ اورایران کے درمیان آئندہ 2 دن میں مزاکرات کیلئے پاکستان جا سکتے ہیں، ٹرمپ
فوٹو : فائل
اسلام آباد: امریکہ اورایران کے درمیان آئندہ 2 دن میں مزاکرات کیلئے پاکستان جا سکتے ہیں، ٹرمپ نے مزاکرات کے دوسرے دور کا عندیہ دے دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا ہے کہ امریکہ اور اور ایران کے درمیان مذاکرات ’اگلے دو دنوں میں‘ ہو سکتے ہیں۔
انھوں نے اخبار کو یہ بھی بتایا کہ ’اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم وہاں (پاکستان) جا سکتے ہیں۔‘ یاد اسلام آباد میں ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ہی ختم ہوا تھا۔
ٹرمپ سے قبل ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ تہران اور پاکستان کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ضرور ہوا ہے، لیکن امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ’کوئی معلومات‘ موجود نہیں ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر مذاکرات کے حوالے سے ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’وہ شاندار ہیں شخصیت کے مالک ہے اور اسی لیے زیادہ امکان ہے کہ ہم دوبارہ وہاں جائیں۔
Comments are closed.