ایران سے مزاکرات میں توسیع کی درخواست نہیں کی، ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہی ہوں گے، وائٹ ہاؤس

فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ ایران سے مزاکرات میں توسیع کی درخواست نہیں کی، ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہی ہوں گے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کی پریس بریفنگ کے دوران ایران سے متعلق جنگ بندی کے بارے میں سوال وضاحت.

انھوں نے کہا کہ یہ رپورٹس درست نہیں ہیں کہ امریکہ نے اس میں باضابطہ توسیع کی درخواست کی ہے۔ ’ہم ان مذاکرات میں بدستور بھرپور طور پر مصروف ہیں،‘ اور انھوں نے بات چیت کو ’تعمیری اور جاری‘ قرار دیا۔

کیرولین لیویٹ نے یہ بھی بتایا کہ ’اگر مذاکرات ہوئے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اسی مقام پر ہوں گے یعنی اسلام آباد میں منعقد ہوں گے جہاں پہلے ہوئے تھے۔‘

میڈیا بریفنگ میں فریقین کی آمنے سامنے ملاقاتوں سے متعلق رپورٹس پر انھوں نے کہا کہ ’ان امور پر بات ہو رہی ہے، لیکن جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہ ہو کچھ بھی حتمی نہیں ہوگا۔‘

کیرولین لیویٹ نےکہا کہ ’ہمیں معاہدے کے امکانات کے حوالے سے اچھا محسوس ہو رہا ہے،‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات پورے کرنا ’ایران کے بہترین مفاد میں ہے،‘ جنھیں ان کے بقول وہ ’بالکل واضح‘ کر چکے ہیں۔‘

اسی موقع پر انھوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب سے ایران امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا.

واضح رہے انہی ثالثی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر ایران گئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سمیت تاحال دیگر عرب ممالک کے دورےپر گئے ہوئے ہیں.

Comments are closed.