آئی ایس پی آر نے قومی اتحاد، حب الوطنی اوردفاعی عزم پر مبنی ملی نغمہ جاری کر دیا

54 / 100 SEO Score

فائل:فوٹو

اسلام آباد:آئی ایس پی آر نے ’لاالٰہ الاللہ‘ کی صداوٴں کے ساتھ وطن پر قربانی کے عہد کا اظہار کرتا نیا ملی نغمہ ”پاکستان“ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر نے قومی اتحاد، حب الوطنی اوردفاعی عزم پر مبنی ملی نغمہ جاری کر دیا خصوصی ملی نغمہ ”پاکستان“جاری کیا گیا ہے ، جو پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔

نئے ملی نغمے میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وطن عزیز صرف ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے۔

یہ ملی نغمہ نہ صرف وطن سے محبت، قربانی اور اتحاد کی گونج ہے بلکہ اس میں دشمن کو دو ٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

نغمے کا مرکزی مصرع ”لا الٰہ الاللہ ہر دَم اٹھتی آواز ہے پاکستان سے“قوم کی روحانی وابستگی اور نظریاتی پہچان کا مظہر ہے۔

https://https://x.com/RadioPakistan/status/1938128919007531470?t=sfFyF4a9u-wviYOGNCpVPA&s=19

آئی ایس پی آر کے اس نغمے میں ملک کے تمام صوبوں اور قومیتوں،پشتون، سندھی، بلوچ، پنجابی، گلگتی اور کشمیری کو ایک پرچم تلے متحد دکھایا گیا ہے، جو قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر پیش کرتا ہے۔نغمے میں بہادری، جرا?ت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی لازوال کہانی بیان کی گئی ہے۔

ملی نغمے میں یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اگر وطن پر آنچ آئی تو قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ”پاکستان“ کے نام سے جاری یہ نغمہ ملکی دفاع، نظریاتی سرحدوں اور قومی وحدت کے عزم کی بھرپور ترجمانی ہے، جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

Comments are closed.