۔ 26 نومبرپی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
فائل:فوٹو
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے 32 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف حسن ابدال، حضرو، اٹک، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔
Comments are closed.