۔ 190 ملین پاوٴنڈ کیس جب ہائی کورٹ جائے گا توختم ہو جائے گا،علیمہ خان
فائل:فوٹو
لاہور:بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے 190 ملین پاوٴنڈ کیس جب ہائی کورٹ جائے گا توختم ہو جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے جلدی فیصلہ سنایا جائے تاکہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جب فیصلہ سنا تو ہنس پڑے تھے، ہم نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے۔ 190 ملین پاوٴنڈ تو حکومت کے پاس ہے بانء پی ٹی آئی کے پاس نہیں ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہاکہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ اس نظام کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔
عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا تھا۔
Comments are closed.