جانسن اور ربادا نے پہلا ٹیسٹ پاکستان کے منہ سے چھین لیا،عباس کی محنت رائیگاں گئی

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

سنچیورین : پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں سے جیت لیا، جانسن اور ربادا نے پہلا ٹیسٹ پاکستان کے منہ سے چھین لیا،عباس کی محنت رائیگاں گئی،مہمان ٹیم جیت کے قریب پہنچ کرناکام میدان سے واپس پویلین لوٹی۔

چوتھے دن جنوبی افریقہ نے فتح کیلئے درکار 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، آج جنوبی افریقا کے بیٹر ایڈم مارکرم نے 22 اور کپتان ٹمبا باووما نے صفر رنز کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔

چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا،جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری جب کپتان ٹمبا باووما کو 40 رنز پر محمد عباس نے آؤٹ کیا۔

اس کے باولرزنے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ 99 رنز پر حاصل کی،کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بناکر نمایاں رہے، اوپنر ایڈن مارکرم نے 37 رنز بنائے۔

کگیسور باڈا نے 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کائیل وررینے 2 ، ڈیوڈ بیڈنگھم 14 اور کوربن بوش صفر پرآؤٹ ہوئے، جبکہ مارکو ینسین نے ناٹ آؤٹ 16 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز (تیسرے دن) ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنالیے تھے۔

قومی ٹیم گزشتہ روز 237 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا،قومی ٹیم نے پہلی اننگ میں 211 رنز بنائے تھے جبکہ ہوم ٹیم نے 301 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجا کر 90 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

Comments are closed.