پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے،صدر،وزیراعظم کااظہار افسوس

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔
ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا، ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق کے انتقال پر افسوس کااظہار کیاہے ۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، صدرِ مملکت نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈمرل یسطور الحق کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

Comments are closed.