افسران قانونی حد سے آگے نہ بڑھیں ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں، اسد قیصر

42 / 100

فائل:فوٹو
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، افسران کو بتانا چاہتا ہوں کہ قانونی حد سے آگے نہ بڑھو ہمیں احتجاج سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت دے دی ہے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، 26 نومبر کو ظلم ہوا، آئین ہر شہری کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے کا حق دیتا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شہریوں پر گولیاں چلائیں اور شیلنگ کی، تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، افسران کو بتانا چاہتا ہوں کہ قانونی حد سے آگے نہ بڑھو۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا احتجاج ختم نہیں ہوا، قید رہنما اور کارکنوں کی رہائی پہلی ترجیح ہے، پارٹی کے شہداء کے گھروں کو جائیں گے، اس ظلم کے خلاف انٹرنیشنل فورم پر بھی آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمے داری ہے کہ غیر قانونی حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Comments are closed.