مشعال یوسفزئی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی
فائل:فوٹو
پشاور : خیبرپختونخوا کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ان کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ انتظامیہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کو کے پی حکومت نے رواں برس ستمبر میں مشیر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا تھا تاہم ستمبر کے آخر میں انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرتے ہوئے معاون خصوصی کا عہدہ دیا گیا تھا۔
ان کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ مشال یوسفزئی کو بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر دوبارہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
اسی سال اپریل میں مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰةو عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔
Comments are closed.