حکومت میں شامل ہیں نہ اپوزیشن کاحصہ،فیصل واوڈا کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری

52 / 100

فوٹو: فائل 

اسلام آباد: حکومت میں شامل ہیں نہ اپوزیشن کاحصہ،فیصل واوڈا کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے اور انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے ارکان اسمبلی کو پتہ نہیں ہے کیا ہوگا۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے اور ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ، بالکل ویسا ہی ہوا۔ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔

ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا۔ جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔

واضح رہے بغیر کسی پارٹی کے فیصل ووڈا آزاد حثیت میں سینیٹر بن گئے تھے جب کہ اب وہ حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود حکومت کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں جو بعد پورے بھی ہو جاتے ہیں۔

Comments are closed.