صدر زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام، شیخ رشید مقدے سے بری

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کے الزام کے مقدمے سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمے میں لگائی گئی تھیں۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments are closed.