آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

55 / 100

فوٹو : زمینی حقائق ڈاٹ کام

مانسہرہ : آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، تقریب حلف برداری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ مانسہرہ کے چیمبر میں منعقد ہوئی۔

جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر
شفقت الرحمان تنولی اور دیگر کابینہ کا انتخابی عمل ستمبر کے آخری ہفتہ کو مکمل ہوا تھا.

ایپجیاء مانسہرہ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب یکم نومبر 2024 کو ہوئی جہاں ایپجیاء مانسہرہ کی نو منتخب کابینہ سے محترمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ مانسہرہ نے حلف لیا۔

حلف کی تقریب میں سپرینٹنڈنٹ سیشن کورٹ مانسہرہ کے علاوہ سیشن کورٹ کے جملہ سٹاف نے شرکت کی۔ نو منتخب کابینہ میں شفقت الرحمان صدر، راجہ شیراز احمد سینئر نائب صدر، اجمل حسین نائب صدر، شہزاد اصغر جنرل سیکرٹری شامل تھے.

محمد شبیر خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری، وقاص احمد سپورٹس سیکرٹری، لیاقت الرحمن فنانس سیکرٹری، رضوان ولی پریس سیکرٹری اور محمد عارف آفس سیکرٹری نے بھی حلف اٹھایا.

تقریب حلف برداری سے محترمہ سیشن جج صاحبہ نے حلف لینے کے بعد مختصر خطاب کیا اور جملہ کابینہ کے ممبران کو مبارک باد دی۔

Comments are closed.