جمرود میں ہونے والے مشران جرگہ میں 10 تجاوز پیش، عملدرآمد کا مطالبہ
فوٹو: سوشل میڈیا
جمرود : کالعدم پختون تحفظ مومنٹ کے جمرود میں ہونے والے مشران جرگہ میں 10 تجاوز پیش، عملدرآمد کا مطالبہ، جرگہ میں منظور پشتین نے 10تجاویز پیش کیں تجارت کی بحالی، خواتین کی تعلیم کے مطالبات شامل ہیں.
اس حوالے سے روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق جرگہ کی تجاویز میں ملی لشکر کی تشکیل شامل ہے ، کہا گیا یہ جرگہ فیصلہ کرے کہ ہم طورخم سے چمن تک اپنا تجارت انگریزوں کے دور کی طرح کریں گے اور ہم کسی قسم کے گیٹ اور رکاوٹیں قبول نہیں کریں گے۔
یہ جرگہ افغان حکومت سے اپیل کرے کہ وہاں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔ بجلی کی قیمت صرف5روپےیونٹ ادا کریں گے ، قوم کوفائد ہ نہ دینے والی معد نیا ت کی کا نیں بند کریں گے.
جرگہ میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ طالبان کو دہشت گرد قرار دیا جائے،یہ جرگہ ایک بڑے جرگہ کا اعلان کرے جو جہاں بھی پشتون قبائل میں زمینوں کے تنازعات ہوں، وہ روایتی طریقے سے ان کو حل کرے۔
یہ قومی جرگہ ایک کمیٹی بنائے جو دکی سنجاوی سے چترال کوہستان تک جائے اور جو وسائل قوم کے فائدے میں ہیں، یہ کانیں آزاد اور جو قوم کے فائدے میں نہیں وہ کانیں بند کریں۔ پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
یہ جرگہ اعلان کرے کہ آج کے بعد پشتون کسی کو بھی بھتہ نہیں دیں گے،۔ مختلف علاقوں میں لوگ انگریزوں کی طرز پر جرگے کر رہے ہیں۔ یہ جرگہ مرکزی جرگہ کا اعلان کرے کہ اس کے علاوہ پشتونوں کا کوئی اور جرگہ نہیں ہوگا۔
یہ جرگہ ایک ملی لشکر بنائے۔ ہر ضلع سے تیس ہزار لوگ ملی لشکر میں شامل کیے جائیں، جس سے دو لاکھ چوالیس ہزار افراد کا لشکر تیار ہوگا۔. جرگہ گڈ بیڈ طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے.
Comments are closed.