علی امین گنڈا پور کو 5 اکتوبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم آگیا
فوٹو:فائل
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 5 اکتوبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم آگیا، پشاور ہائی کورٹ نے تحریریں حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف وفاق اور پنجاب میں جتنے مقدمات درج ہیں انکی تفصیل درخواست گزار کو فراہم کی جائے.
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی مقدمے میں گرفتار کرنا ہو تو عدالت کو پہلے سے آگاہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ ایک صوبے چیف ایگزیکٹیو ہیں اور عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، یہ وزیراعلیٰ کا بنیادی حق ہے کہ انہیں مقدمات سے آگاہ کیا جائے.
انہیں تفصیل فراہم کی جائے ۔ آئین کا آرٹیکل 10 بھی یہ کہتا ہے کہ کسی شہری کے خلاف درج مقدمات سے انہیں پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وفاق اور پنجاب میں سیاسی حریف کی حکومت ہے، وہ ایک صوبے کا نمائندہ ہے اور مقدمات میں مفرور نہیں ہوسکتا۔
حکم نامے کی کاپیاں اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
Comments are closed.