سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی تبدیل،جسٹس منیب اخترآوٹ،جسٹس امین الدین شامل

55 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی تبدیل،جسٹس منیب اخترآوٹ،جسٹس امین الدین شامل کردیئے گئےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈینینس کی تین رکنی کمیٹی تبدیل کرکے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا۔

کمیٹی میں تبدیلی کے بعد اب جسٹس منیب اختر کمیٹی کا حصہ نہیں رہے، جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس کے علاوہ سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر جبکہ چیف جسٹس کے بعد پانچویں نمبر پر آتے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد کردیا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، تین رکنی ججزکمیٹی بینچزکی تشکیل اور انسانی حقوق کےمقدمات کاجائزہ لیتی ہے۔

تین رکنی ججز کمیٹی میں چیف جسٹس کے علاوہ سینیئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین رکنی ججز کمیٹی کا اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ نافذ ہوگیا تھا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی مقدمات مقرر کرے گی، کمیٹی چیف جسٹس، سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس کے نامزد جج پر مشتمل ہو گی۔

Comments are closed.