فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےیوٹیوب چینل بناتے ہی 3 دن میں 3 بٹن اپنے نام کر لئے
فوٹو: فائل
لزبن : پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےیوٹیوب چینل بناتے ہی 3 دن میں 3 بٹن اپنے نام کر لئے، فٹ بالر نے یوٹیوب چینلز کا بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔
رونالڈو نے ”یو آر کرسٹینا ” نامی یوٹیوب چینل پر تین دن میں 13 ویڈیوز اور 6 شارٹس اپ لوڈ کیں جنہیں کروڑوں صارفین کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے۔
39سالہ فٹبالر نے تین دن میں 4کروڑ 33لاکھ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے تو وہیں اب مداح بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں آخر اس چینل سے انہیں کتنی آمدن ہوئی ہو گی۔
ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین کے مطابق یوٹیوب چینلز ایک ہزار ویوز پر عام طور پر 6 امریکی ڈالر تک کما سکتے ہیں جبکہ 10 لاکھ ویوز پر ملنے والی رقم 12 سو سے چھ ہزار امریکی ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔
رونالڈو کے چینل کے ویوز کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ویوز کی تعداد 22کروڑ 43لاکھ 22 ہزار 3 سو سےزائد بنتی ہے۔ اس حوالے سے اگر حساب لگایا جائے تو انہیں یوٹیوب کے ویوز اور اسپانسر شپس سے کئی سو ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہو چکی ہو گی۔
اس سے قبل کرسٹینا رونالڈو کا یوٹیوب چینل پہلے 90 منٹ میں ایک ملین سبسکرائبرز مکمل کرنیوالا دنیا کا پہلا چینل بن گیا ہے جس نے سلور گولڈن اور ڈائمنڈ بٹنز حاصل کئے۔
Comments are closed.