چینی لڑکا کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے کیلئے چترال پہنچ گیا
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: چینی لڑکا کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے کیلئے چترال پہنچ گیا، دونوں کے درمیان
سوشل میڈیا پر دوستی ہونے کے بعد چین کا شہری کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے کے لیے چترال پہنچا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان پہنچا ہے جس کے بعد اس نے اور شاہین آرا نامی لڑکی نے شادی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
پولیس کی طرف سے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے موقف کے مطابق چینی شہری کے تصدیق کنندہ نہ ہونے کے باعث اس کی شاہین آرا سے شادی نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے اور وہ کوشش میں ہے کہ اسے کوئی تصدیق کنندہ مل جائے.
واضح رہے کہ پاکستان میں ہزاروں چینی شہری موجود ہیں جو پاکستان میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی زیرِ تعلیم ہیں.
Comments are closed.